ہانیہ عامر کو بولڈ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا
سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کے حالیہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے جس میں وہ ایک مرمیڈ کی طرح پانی میں ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ ہانیہ پہلی بار انسٹاگرام پر اپنے جرات مندانہ انداز کو دکھانے آئی تھیں لیکن مداحوں کو یہ بلکل پسند نہ آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔