دیپیکا خودکشی کیوں کرنا چاہتی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ سالوں پہلے اس قدر ڈپریشن کا شکار تھیں کہ وہ خودکشی کرنا چاہی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈپریشن سے لڑنے اور اس پر قابو پانے کیلئے اپنی جدوجہد کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سن 2014 میں وہ ممبئی میں رہا کرتی تھیں اور ایک لمبے عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ خود کو بےبس اور نااُمید محسوس کرتی تھیں۔