کریتی سینن کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، دولہا کون ہے؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اداکارہ جَلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
یہ قیاس آرائیاں تب شروع ہوئیں جب گزشتہ دنوں کریتی سینن اور کبیر باہیا کو ایک ساتھ دہلی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا۔