والدہ کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوا اس دوران بیٹی بھی چل بسی، محسن عباس حیدر
پاکستان شوبز کے اداکار محسن عباس حیدر نے حال ہی میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحات اور مردوں سے معاشرے کی توقعات سے متعلق گفتگو کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے کہا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ تھا جب ان کی والدہ اس دنیا سے رخصت کر گئیں۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئے تھے اور انزائٹی سے بھی دوچار رہے۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ رات گئے والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کی قبر پر جا کر آنسو بہاتے تھے کیونکہ انہیں کبھی کھل کر رونے پر اپنے غم کا اظہار کرنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔
محسن عباس حیدر نے بتایا کہ وہ ابھی والدہ کے بچھڑنے کے غم سے نکلے نہیں تھے کہ ان کی کم سن بیٹی بھی انتقال کر گئی مگر وہ پولیس اسٹیشن اور تدفین کے انتظامات میں اتنے اُلجھے رہے کہ انہیں اپنا غم بانٹنے اور رونے کا وقت بھی نہ مل سکا۔