چاہت فتح علی خان نے شاہ رُخ خان کے ’چھّیاں چھّیاں‘ کا نیا ورژن جاری کردیا
بےسُری گائیکی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا۔
اس مرتبہ چاہت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے مشہور گانے چھائیاں چھائیاں کا گنگنا کر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے چاہت فتح علی خان کے اس گانے کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل سامنے آرہا ہے۔
ایک صارف نے دعا کی کہ ’کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہوجائیں‘۔