اڈیالہ جیل راولپنڈی سے فرار منشیات فروش بارہ کہو سے گرفتار، غفلت پر 2 افسران سمیت 6 اہلکار معطل

ابتدائی انکوائری رپورٹ میں 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس سمیت 6 اہلکاروں کو غلفت و مس کنڈکٹ کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع حکومت پنجاب نے کی:فوٹو:فائل

سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے فرار ہونے والے حوالاتی لقمان مسیح کو جیل انتظامیہ اور پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا جب کہ غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) سمیت 6 اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔

رپوٹ کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں  تھانہ بہارہ کہو  اسلام آباد کے جنوری 2025 کے منشیات کے  مقدمے میں ملوث  اسیر لقمان مسیح نامی حوالاتی  منگل کی شام پراسرار طور پر جیل سے فرار ہوگیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے احکامات پر ڈی آئی جی جیل راولپڈی ریجن عبدل روف رانا اور سپریڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی عبدل غفور انجم پر مشتمل انکوائری ٹیم نے ابتداہی انکوائری کرکے رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کو ارسال کی۔

رپورٹ کی روشنی میں دو اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایڈمن بلاک الطاف حسین، اور انچارج سنٹرل ٹاور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سجاد حیدر شاہ سمیت  چیف انچارج بیرک نمبر 6 تا 8 ہیڈوارڈرمحمد ریاض، انچارج بیرک نمبر 8 وارڈر عمران خان، دربان ون وارڈر عمار ظہور اور دربان ٹو وارڈر شیر زمان  کو فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور مس کنڈکٹ برتنے پر 90 دن کے لیے معطل کردیا گیا۔

اس کے ساتھ سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی عبدل غفور انجم کی سربراہی میں جیل انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم نے ایک ساتھ قیدی کے آبائی علاقے چکوال اور موجودہ رہاہشی علاقے بہارہ کہو اسلام آباد کی نگرانی شروع کروائی اور حوالات کے عزیز و اقارب کو شامل دریافت رکھا۔

اس دوران فرار ہونے والے حوالاتی کی بہارہ کہو اسلام آباد میں موجودگی کا پتا چلنے پر جیل اتھارٹیز نے پولیس کے ساتھ چھاپہ مار کر حوالاتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ملزم کے خلاف جیل سے فرار ہونے کے حوالے سے بھی قانونی کاروائی شروع کردی گی ہے۔

Load Next Story