آسٹریلیا، 150 وہیلز کی ہلاکت، متعدد ساحل پر پھنس گئیں

وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، حکام

آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد ’’فالس کلر وہیلز‘‘ پھنس کر ہلاک ہو گئی ہیں، کچھ وہیلز زندہ ہیں جنہیں ماہرین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے۔

محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔

تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات سمندری جانوروں کی الجھن، بیماری، چوٹ یا شکاریوں سے بچنے کی کوشش کے باعث پیش آ سکتے ہیں۔

Load Next Story