احمد علی اکبر کی میڈیا پورٹلز سے شادی کی تصاویر ری پوسٹ نہ کرنے کی درخواست

میرا دل میری زندگی میرا گھر میرا سکون ہے، احمد علی اکبر

پاکستان شوبز کے اداکار احمد علی اکبر نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ری پوسٹ نہ کریں۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ڈرامہ پری زاد کے مشہور اداکار احمد علی اکبر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں تاہم ان کی طرف سے ایک درخواست بھی کی گئی ہے۔

احمد علی اکبر نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر عوامی طور پر شیئر کی ہیں، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ پبلیکیشنز اور سوشل میڈیا پورٹلز کو تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ کوئی میڈیا پورٹلز ان تصاویر کو ری پوسٹ نہ کرے ایسی کسی بھی کارروائی کو ان کی رازداری کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

احمد علی اکبر کی درخواست کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے ایکسپریس نیوز ان کی شادی کی تصاویر کو پوسٹ نہیں کر رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ان کی شادی اور ولیمے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ 

Load Next Story