وہ کونسا شہر ہے جس کی سیوریج لائنوں میں مگرمچھ اور دیگر جانور رہتے ہیں؟
سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے سیوریج سسٹم میں مگرمچھ سمیت دیگر رینگنے والے اور دوسرے جانوروں کی کثرت ہوگئی ہے جو نقل و حرکت کیلئے ڈرین پائپوں کا استعمال کرتے ہیں۔
جیسے جیسے تیزی سے شہری وسعت ہورہی ہے، دنیا بھر میں جنگلی حیات انسانی ماحول کو اپنی فطری ضروریات کیلئے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
تحقیق جو جریدے ’اربن نیچرلسٹ‘ میں شائع ہوئی ہے، میں بتایا گیا ہے کہ جنگلی جانور فلوریڈا کے سیوریج سسٹم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
محققین نے یہ جاننے کے لیے کیمرے کا استعمال کیا کہ جنگلی انواع اس راستے کو کس طرح استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر ریاست کی کاؤنٹی الاچوا میں۔
سائنس دانوں نے شہر میں بچھے پائپوں کے جام میں جانوروں کی کُل 35 انواع دریافت کیں جو سیوریج سسٹم کو نیویگیٹ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ان میں جل تھلیائی جانور، رینگنے والے جانور اور پرندے شامل تھے۔ سیوریج سسٹم میں مگرمچھ بھی پائے گئے جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔