ملیے لائن کنگ فلم کا حقیقی وِلن، اسکارفیس
انسٹاگرام پر حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو نے لائن کنگ فلم میں مشہور وِلن، اسکارفیس کے لیجنڈ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔
یہ ویڈیو کینیا کے سب سے مشہور شیر اسکارفیس کی ہے۔ ویڈیو میں شیر کے مرنے سے پہلے اس کے آخری لمحات کو قید کیا گیا ہے ۔
ویڈیو کا عنوان تھا ’اصلی شیر بادشاہ‘۔ جس نے ماسائی مارا قومی ریزرو پر برسوں حکومت کی۔ اسکارفیس ماسائی مارا نیشنل ریزرو میں حاکم، غلبے اور بقا کی ایک علامت رہ چکا ہے۔