35 سالوں سے چینی چکھی نہ ہی جِم سیشن چھوڑا، جان ابراہم کا انکشاف
بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں کی بات کی جائے تو جان ابراہم کا نام اس فہرست میں سب سے اوپر آتا ہے۔ جان وہ اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں کئی سالوں سے اپنی جسمانی ساخت کو برقرار رکھا ہے۔
حال ہی میں جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پچھلے 35 سالوں میں کبھی چینی کو چکھا تک نہیں ہے اور نہ ہی اتنے سالوں میں کبھی اپنا جِم سیشن چھوڑا ہے۔