کراچی، ایکسپریس نیوز کا ملازم موبائل فون اور نقدی سے محروم

بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے محسن کو روک لیا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں ایکسپریس نیوز کا ملازم موبائل فون اور نقدی سے محروم ہو گیا۔

رات دو بجے کے قریب ایکسپریس نیوز کے این ایل ای محسن اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جا رہے تھے کہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔

ڈاکو محسن سے موبائل فون اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں عام شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات عام ہو چکے ہیں، جمعرات کو بھی اسی علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔

بلوچ کالونی کے علاقے میں آئے روز ہونے والی ان وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ علاقے میں پولیس کی جانب سے شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے ناقص اقدامات نے پولیس کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

Load Next Story