ایک اسٹرابیری کی قیمت نے سب کو حیران کردیا

یہ اب تک کی سب سے بہترین اسٹرابیری ہے جو میں نے کھائی ہے، انفلوئنسر

امریکا میں ایک پھل کی قیمت نے سوشل میڈیا پر تنازعے کا باعث بن رہی ہے۔

امریکا میں ایک انفلوئنسر خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ 19 ڈالر (5,359 پاکستانی روپے) قیمت کے ٹیگ کے ساتھ ایک اسٹرابیری کھاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ اسٹرابیری ایلی امائی کی کمپنی سے آتی ہے اور لاس اینجلس میں ایروہون نامی لگژری گروسری اسٹور پر فروخت ہوتی ہے۔

مہنگی اسٹرابیری اس وقت آن لائن گفتگو کا مرکز بن گئی جب ایک انفلوئنسر خاتون ایلیسا اینٹوکی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کی۔

@alyssaantocii

insane

♬ original sound - lyss

خیال رہے کہ ایلیسا اینٹوکی نے جس گروسری اسٹور سے اسٹرابیری کھائی۔ اس اسٹور کے مالک ان کی خالہ اور چچا ہیں۔

ویڈیو میں ایلیسا کا کہنا تھا کہ یہ ایروہون کی 19 ڈالر کی اسٹرابیری ہے۔ تو ہم اسے کھائیں گے۔ یہ پوری دنیا میں بہترین چکھنے والی اسٹرابیری کی طرح ہے۔

انفلوئنسر نے اعلان کیا کہ یہ اسٹرابیری سب سے بہترین اسٹرابیری ہے جو انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں کھائی۔

Load Next Story