ماہ رمضان میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل

ایسے تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

لاہور:

ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ7بجکر 30 منٹ سے لے کر 12 بجکر 30 منٹ تک جبکہ شام کی شفٹ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر شام 5بج کر 30 منٹ تک کام کرے گی۔ جمعہ کے روز 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر دوپہر2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔

ایسے تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ اوقات کار 15 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے۔ اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

Load Next Story