3 مارچ کو بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی
اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
کراچی:
اسٹیٹ بینک نے 3 ماچ کو بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیےپبلک ڈیلنگ بند رکھیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تین مارچ کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔