فارمیسی سے دودھ کے ڈبے چرانے والا گروہ سرگرم، وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اقبال ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

فارمیسی سے دودھ کے ڈبے چرانے والا گروہ سرگرم ہے جس کی وارداتوں کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ  گروہ میں ایک خاتون سمیت تین مرد شامل ہیں۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ گروہ میں شامل چور پہلے دوکان میں داخل ہوتے مہنگی ادویات اور بچوں کا خشک دودھ چراتے ہیں، دوران واردات ایک چور سیلز مین کو باتوں میں مصروف کرتا اور باقی افراد سامان لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

سی سی ٹی وی کے مطابق اقبال ٹاؤن میں فارمیسی انتظامیہ نے چور خاتون کو پکڑ لیا۔دیگر فرار ہو گئے۔

خاتون کو اقبال ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اقبال ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

 

Load Next Story