ہریتھک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول کا سرپرائز، نیا پراجیکٹ سامنے آگیا
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم "زندگی نہ ملے گی دوبارہ" (ZNMD) کے مرکزی اداکار ہریتھک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا۔
ہفتے کے روز، تینوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ونٹیج کار کے ساتھ پوز دیتے دکھائی دیے، جو ZNMD کے یادگار مناظر کی یاد دلاتی ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا: "یہ وقت تو لگا، لیکن آخرکار ہم نے یس کہہ دیا! #ZindagiKoYasBol"
رپورٹس کے مطابق، یہ تینوں اداکار ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کی برانڈ مہم کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ ZNMD 2 کے اشارے ہو سکتے ہیں۔