پختونخوا میں سردی لوٹ آئی، برفباری کے مناظر نے دل موہ لیے؛ ویڈیوز دیکھیں

بارش اور برفباری کے دوران بجلی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، کئی علاقے زیر آب آ گئے، راستے بند

پشاور:

خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی  دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔

اُدھر دیر کے شہری علاقوں میں بارش  اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔

علاوہ ازیں رستم کے علاقے تحصیل بھر اور مضافاتی علاقوں گزشتہ شب سے بارش جاری ہے۔  مسلسل اور موسلادھار بارش سے موسم دوبارہ ٹھنڈا ہوگیا۔ سڑکوں  اور نشیبی علاقے مسلسل بارش کی وجہ سے زیر آب آ چکی ہیں۔

Load Next Story