’’آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا‘‘؛ فہد مصطفیٰ کا ثنا جاوید پر لائیو شو میں طنزیہ وار
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔
فہد مصطفیٰ کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفیٰ کی ’’رشتہ فکس‘‘ کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے!
فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار پھر مہمان کے طور پر شامل ہوئیں اور دوران پروگرام انھوں نے فہد سے کہا، ’’مجھے یہاں لڑکے نظر نہیں آ رہے، براہ کرم گیم کےلیے چند لڑکے ڈھونڈ دیں۔‘‘
اس پر فہد نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ’’یہاں بہت سے لڑکے موجود ہیں، ہجوم میں دیکھیں! لیکن اب میں آپ کےلیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا۔ ایک تو میں پہلے ہی ڈھونڈ چکا ہوں!‘‘