افغانستان نے فلسطین کو سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دے دی

پاکستان میں تعینات فلسطین نے افغان صدر سے ملاقات میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی جس کا حامد کرزئی نے خیر مقدم کیا

پاکستان میں تعینات فلسطین نے افغان صدر سے ملاقات میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی جس کا حامد کرزئی نے خیر مقدم کیا. فوٹو: فائل

افغان صدرحامد کرزئی نے فلسطین کوکابل میں سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دے دی۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدراتی محل سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر ولید ابوعلی نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں افغانستان میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی تھی جس کا حامد کرزئی نے خیر مقدم کیا ہے۔ حامد کرزئی نے افغانستان اور فلسطین کے باہمی تعلقات کو اہم قرار دیا۔ ابو علی نے بھی افغان عوام کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کیلیے مالی امداد بھیجے جانے اور ان کی نیک نیتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امداد سے افغان عوام کے قلبی احساس کی عکاسی ہوتی ہے۔
Load Next Story