کارکنوں پرکسی نے گولی چلائی تو وزیراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے عمران خان

چوہدری نثار ن لیگ میں واحد شخصیت ہیں جو درباری نہیں، ان کے لئے پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 28, 2014
چوہدری نثار (ن) لیگ میں واحد شخصیت ہیں جو درباری نہیں، ان کے لئے پارٹی دروازے کھلے ہیں، چیرمین تحریک انصاف فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

MARDAN: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کو غیر جانبدار رہنا چاہیئے اور حکومت کا ساتھ نہیں دینا چاہیئے، شہبازشریف نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں ہی رہیں گے، واپس نہیں آئیں گے، خون بھی دینا پڑا تو دیں گے، کارکنوں پر فوج یا پولیس نے گولی چلائی تو نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کو ساتھ ملاسکتے ہیں لیکن ان کے انقلاب کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، چوہدری نثار ن لیگ میں واحد شخصیت ہیں جو درباری نہیں، ان کے لئے ہماری پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 کا نفاد سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان متاثرین شمالی وزیرستان کے ستھ عید منانے کے لئے بنوں جا رہے تھے کہ خراب موسم کے باعث ان کے طیارے کو ہنگامی طور پر کوہاٹ میں لینڈ کرا لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے