پی ٹی آئی غیر قانونی تنظیم ہے، اکاؤنٹس فریز کیے جائیں، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی ڈھونگ رچا رہی ہے کہ ہم جمہوریت کے فروع میں کردار ادا کر رہے ہیں، منحرف رہنما کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے، ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔
 

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ گزشتہ سماعتوں کی طرح آج بھی تمام دلائل دینے کو تیار تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق کیس کی پروسیڈنگس کو نہیں روک سکتے  اور اب کیس کو ایک بار پھر عید کے بعد تک ملتوی کیا گیا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:   فارن فنڈنگ کیس 8 سال لٹکایا گیا، اب انٹرا پارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے، اکبر ایس بابر

انہوں نے کہا کہ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں پھر سے الیکشن کا وقت نہ آ جائے ۔ یہ جو گزارشات پیش کرتے ہیں ، اس کا انہیں خود بھی پتا نہیں ہوتا ۔ یہ کیسے ورکرز کو ان کا حق دینے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ یہ ایک غیر قانونی تنظیم ہے ۔

مزید پڑھیں: انٹرا پارٹی  انتخابات؛ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات چلانے پر الیکشن کمیشن میں سوالات

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ ڈھونگ رچا رہی ہے کہ ہم جمہوریت کے فروع میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہم نے گزارش کی تھی کہ ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔

Load Next Story