لاہور: پیٹرول پمپ کیشئر سے 71 لاکھ 20 ہزار لوٹ لئے گئے

پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، ملزمان کے زیراستعمال گاڑی کی تصاویر حاصل کر لی گئیں۔

موٹر سائیکل لفٹرز نے 1920 موٹرسائیکلیں چھین لیں، 24310 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں، پولیس نے 5 ہزار موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں فوٹو:فائل

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ڈکیتی کے دوران پیٹرول پمپ کے کیشئر سے 71 لاکھ 20 ہزار لوٹ لئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق  پیٹرول پمپ کے کیشئر شہباز اور شہریار  موٹر سائیکل پر بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں انہیں لوٹ لیا گیا۔

واقعہ کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی میں موجود 4 مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ سیل کی رقم چھین لی، ملزمان نے موٹر سائیکل کے آگے گاڑی لگا کر زبردستی روکا اور واردات کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق  سگیاں کے قریب پیٹرول پمپ سے کیشئر 70 لاکھ 50 ہزار لیکر نکلے، ملزمان  نے ایک کیشئیر سے 70 ہزار نقدی اور دو موبائل فون بھی چھین لئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، ملزمان کے زیراستعمال گاڑی کی تصاویر حاصل کر لی گئیں۔

Load Next Story