حمل کے دوران ذہنی تناؤ، ڈیلیوری کے بعد بھی صحت کیلئے خطرہ
ایک تحقیق کے مطابق حمل کے دوران نفسیاتی دباؤ بعد از پیدائش کے پہلے سال کے دوران ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر میں شائع ہونے والی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تعاون پر مبنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ماؤں نے حمل کے دوران تناؤ اور افسردگی کی علامات زیادہ محسوس کیں، ان میں پیدائش کے بعد چار سال کے عرصے میں ہائی بلڈ پریشر رہا۔
تحقیقی نتائج نے ظاہر کیا کہ حمل کے دوران زیادہ تناؤ اور ڈپریشن کی علامات بعد از پیدائش پہلے سال کے دوران زیادہ بلڈ پریشر سے وابستہ تھیں۔
مطالعہ کی مرکزی مصنف، نوئل پارڈو نے کہا کہ حمل ایک پیچیدہ وقت ہے جس میں خواتین کو مختلف جسمانی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مطالعہ زچگی کی صحت کی تحقیق پر مبنی ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ حمل کے بعد تناؤ کے عوامل خواتین کی زندگی اور ان کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔