لاہور: 3 سالہ بچے سے گولی چلنے کا ڈراپ سین، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے بچے پر الزام لگا دیا

ملزم کو  حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزم وکیل ہے اور دونوں کے دو بچے ہیں،پولیس

لاہور: 3 سالہ بچے سے گولی چلنے کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے بچے پر الزام لگا دیا۔

لاہور  پولیس نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ شوہر احمد برہان  نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش  شروع کردی۔

ایس ایچ او  جوہر ٹاؤن بلال عربی نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے، حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے میں قتل کیا، ملزم نے قتل کا الزام اڑھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم کو  حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزم وکیل ہے اور دونوں کے دو بچے ہیں، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش کی  جا رہی ہے۔

Load Next Story