شہناز گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا
بھارتی اداکارہ شہناز گل کے حالیہ رویے نے سوشل میڈیا صارفین کو سخت مشتعل کردیا ہے، جس کے بعد صارفین نے انھیں مغرور قرار دے دیا۔
ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔ ان کے رویے کو دیکھ کر صارفین نے انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برانڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
شہناز فوراً جواب دیتی ہیں، ’’کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے پیسے ہیں؟‘‘ خاتون جواب دیتی ہیں، ’’میں آپ کو ابھی فوراً پیسے دے سکتی ہوں۔‘‘
اس پر شہناز کا جواب تھا، ’’آپ مجھے افورڈ نہیں کرسکتیں۔‘‘ اور پھر انہوں نے خاتون کو اپنے منیجر سے بات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا، ’’وہ رہا میرا منیجر، آپ ان سے بات کرسکتی ہیں۔‘‘
اگرچہ خاتون نے شہناز کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے بات کو ہنسی میں اڑا دیا، لیکن انٹرنیٹ صارفین نے شہناز کے رویے کو نہایت سنجیدگی سے لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں گھمنڈی اور متکبر قرار دے دیا۔