کامیڈی کلب نے کن سامعین پر پابندی لگا دی؟
لندن کامیڈی کلب کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان سامعین کے داخلے پر پابندی عائد کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے بوٹکس کے انجیکشن لگوائے ہوئے ہوں گے۔ مالک نے یہ فیصلہ بے حس و حرکت بیٹھے سامعین کے حوالے سے پرفارمرز کی شکایت پر کیا۔
ٹاپ سیکریٹ کامیڈی کلب کے مالک مارک روٹھمن کا کہنا تھا کہ دونوں وینیوز پر کامیڈی شوز میں بوٹکس لگوائے پیٹرنز کو داخلے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مارک روٹھمن نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ انہیں پرفارمرز کی متعدد شکایات موصول ہوئیں جنہیں سامعین کی توجہ اور ردِ عمل حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کامیڈی میں تعلق اور چہرے کے تاثرات میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کے چہرے پر ہنسنے، رونے، غصے یا حقارت کے جذبات ہوں نہ کہ بوٹکس کی وجہ سے بے حس و حرکت چہرے ہوں۔