پریانکا چوپڑا نے ہدایتکار کی کونسی حرکت پر فلم کرنے سے انکار کردیا تھا؟ والدہ کا انکشاف
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں مدھو چوپرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر بےحد حساس تھیں اور کبھی اسے فلم کے سیٹ پر یا کسی آفس میں اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں۔
مدھو نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ فوری فیصلہ لیتی ہے اور چاہے اسے فلم سے ہاتھ دھونا پڑے مگر وہ اپنے اصولوں پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ پریانکا کی والدہ نے ماضی کے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پریانکا نے ایک ہدایتکار کی فلم کرنے سے صرف اس لئے انکار کردیا تھا کہ وہ ہدایتکار اسے میرے سامنے نہیں بلکہ اکیلے میں فلم پڑھ کر سنانا چاہتا تھا۔