پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز ڈیکلئیر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز ڈیکلیئیرکرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے افاق ایڈووکیٹ کی  متفرق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے درخواست  14 اپریل کو سماعت کے لئے مقرر کرنے  کی ہدایت کردی۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے۔ درخواست پر جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔

 

Load Next Story