کم ترین وقت میں ماریو گیم مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ
ایک گیمر نے 4 منٹ اور 54.565 سیکنڈز میں 1985 کے کلاسک سپر ماریو کا پورا گیم ختم کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
نفٹسکی جو کہ ایک امریکی گیمر ہے جس کے اپنے نام متعدد ریکارڈز ہیں، نے کہا کہ اس ریکارڈ کو حاصل کرنا ماریو کھیلنے کے برسوں اور اس کی تکنیک کو بہتر بنانے کے گھنٹوں کا نتیجہ تھا تاکہ ملی سیکنڈز کے فرق کو بھی ہٹانے کے لیے ہر ممکن چال شامل ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں اس قول کو اب حق سمجھتا ہوں کہ پریکٹس میں کامل بناتی ہے۔
4 منٹ اور 54.565 سیکنڈز میں گیم ختم کرکے نفٹسکی کو سپر ماریو بروس کی تیز ترین تکمیل کا اعزاز حاصل ہوا۔
گیمر جس نے اپنی کوشش کے لیے ایمولیٹر اور کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا، نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے اس ریکارڈ وقت سے مطمئن نہیں ہے۔