ایچ ایس وائی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا، سیریز میں کونسا اہم کردار کر رہے ہیں؟
پاکستان کے فیشن آئیکون حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائی اب فیشن کی دنیا سے ایک قدم آگے بڑھ کر ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔
ایچ ایس وائی نہ صرف ڈزنی پلس کی نئی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ سیریز ’ڈیلی بوائز‘ کی پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ ہالی ووڈ میں اپنا آن اسکرین ڈیبیو بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ایسا کام کرنے والے واحد پاکستانی ڈیزائنر ہیں جن کی ملبوسات ہالی ووڈ کی سیریز کا حصہ ہوں گی بلکہ وہ خود بھی اسی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔