شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی
اگر امریکا نے ہماری خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو وائٹ ہاؤس پر حملہ کردیں گے، اعلیٰ عسکری قیادت
سمندری حدود میں ایٹمی صلاحیت کے حامل امریکی ایئرکرافٹس کی تعیناتی سے خطے میں تناؤ پیدا ہورہا ہے، شمالی کورین فوجی حکام فوٹو؛فائل
شمالی کوریا کی عسکری قیادت نے خطے میں تناؤ پیدا کرنے پر امریکا کو ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ملٹری جنرل پولیٹیکل بیورو کے ڈائریکٹر نے فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں اور سمندری حدود میں ایٹمی صلاحیت کے حامل امریکی ایئرکرافٹس کی تعیناتی سے خطے میں تناؤ پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکا نے ہماری خودمختاری اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہماری فوج تمام تر برائیوں کی جڑ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کردے گی۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی دھمکی پہلی بار نہیں دی گئی بلکہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی دھمکی دیتے ہوئے شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے کا لمحہ بڑی تیزی سے نزدیک آرہا ہے کیوں کہ امریکا کی دھمکیاں اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتیں۔