انمول بلوچ کا شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر بالاخر خاموشی توڑ دی۔
پچھلے چند ہفتوں سے انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن اداکارہ نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ اب انمول بلوچ کی شادی کا تبصرہ ایک ٹی وی شو میں آیا، جہاں حالیہ دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور شخصیات کو مبارکباد دی جارہی تھی۔
ندا یاسر کے مارننگ شو میں سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر بطور مہمان شریک ہوئے جنہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔ اس دوران، ندا یاسر نے انمول بلوچ کا نام نئی شادی شدہ جوڑوں کی فہرست میں شامل کیا، جس پر فلك شبیر نے انہیں مبارکباد دی۔