پنڈی پولیس نے 50 سے زائد افغان باشندوں کو پکڑلیا، کیمپ منتقل

افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو عارضی کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، کارڈ ہولڈر کے خاندانوں کو بھی کیمپ منتقل کیا جائے گا

راولپنڈی میں افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیوں میں آج 50 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل  کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کئی ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں، افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو عارضی کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا، آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ

Load Next Story