ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے، شیخ رشید 

 تیسری مرتبہ عدالت آیا لیکن اس بار بھی کیس نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے، سابق وفاقی وزیر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔

سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی، وقت آئے گا تو بولیں گے، ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے۔

Load Next Story