ریاستی حکومت نے کنگنا رناوت کے زائد بجلی کے بل کا دعویٰ مسترد کر دیا
ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ (HPSEBL) نے منڈی کی بی جے پی ایم پی اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بجلی کے بل کی تاخیر سے ادائیگی کا ریکارڈ ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کی جانب سے یہ جواب کنگنا رناوت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منظرِعام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کنگنا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے زائد بجلی کے بل کی وجہ تاخیر سے ادائیگی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ اور رکنِ پارلیمان کنگنا رناوت نے منڈی ضلع کے ایک عوامی اجتماع میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کے منالی والے گھر کا تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول ہوا ہے حالانکہ وہ وہاں رہتی بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’بھیڑیوں کا غول‘ قرار دیا۔