اسلام آباد میں ژالہ باری سے فیصل مسجد کو بھی نقصان، ویڈیو دیکھیں

ژالہ باری کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں

فوٹو اسکرین گریپ

اسلام آباد میں ہونے والی ژالہ باری کے نتیجے میں فیصل مسجد کو بھی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں جہاں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے وہیں فیصل مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ژالہ باری کے نتیجے میں شہر بھر میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا۔

ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔

متعلقہ

Load Next Story