متحدہ عرب امارات کی سویلین اور عسکری قیادت کی پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای( کے وزیر دفاع فضل المزروعی سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے اماراتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سعف محمد المزروعی اور اماراتی توازن کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سویلین اور فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔