سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب
بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے طلاق سے متعلق تنقیدی تبصرے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ سونا کشی سنہا نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو طلاق سے متعلق پیشگوئی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تمہاری طلاق قریب ہے۔‘ جس پر سوناکشی نے جواب دیا، ’پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘