صرف 6 کلو وزن بڑھا ہے موٹی نہیں ہوئی، کومل میر کا تنقید پر ردعمل
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ کومل میر نے حالیہ وزن میں اضافے اور اس پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔
اداکارہ کومل میروہ حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے وزن میں اچانک اضافے کے موضوع پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میرا صرف 6 کلو وزن بڑھا ہے مگر وزن جلدی بڑھ گیا اس لئے لوگ حیران ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزن بڑھنے کے تنازع کے بعد ان میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔