ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا
بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فرنچائز ڈان کی تیسری فلم میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اور فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو ڈان کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔
سال 2024 میں بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان‘ فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار نبھائیں گے۔ اس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جس میں فرحان اختر ایک دہائی بعد بطور ہدایتکار واپسی کریں گے۔