روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کا اشارہ دے دیا

کسی بھی امن اقدام کے بارے میں مثبت رویہ رکھتے ہیں،  امید ہے یوکرین کی حکومت بھی ایسا ہی محسوس کریں گے، ولادیمیر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست گفتگو کو اشارہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے یوکرین کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، روس کسی بھی مجوزہ امن اقدام پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس بارے میں بات کی ہے کہ ہم کسی بھی امن اقدام کے بارے میں مثبت رویہ رکھتے ہیں،  امید ہے یوکرینی حکومت بھی ایسا ہی محسوس کریں گے۔

Load Next Story