گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔
اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر سیکیورٹی گھومنا ٹھیک نہیں ہے۔