وہ اداکار جس نے اپنے ہی پروڈیوسر کو دعوت پر گھر بلا کر برتن دھلوائے
پریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ نانا پاٹیکر پہلے اداکار تھے جنہوں نے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا تھا۔
معروف اداکار پریش راول نے حالیہ انٹرویو میں نانا پاٹیکر کی اداکاری اور ان کے منفرد انداز کی تعریف کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر وہ پہلے کردار اداکار تھے جنہوں نے کسی فلم کے لیے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا تھا، جو اس وقت کے حساب سے ایک بڑا قدم تھا۔
پریش راول نے یوٹیوب چینل The Lallantop کو دیے گئے انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پروڈیوسر تھا، جس کا وہ نام نہیں لے سکتے، ایک دن نانا نے اُسے اپنے گھر بلایا اور پوچھا، تم مٹن کھاتے ہو؟ پروڈیوسر نے ہاں کہا اور دونوں نے ساتھ مٹن کھایا۔ کھانے کے بعد نانا نے اُس سے کہا، کھا لیا؟ اب جا کر برتن دھو۔