یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی غیر ذمے دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ڈکی بھائی کے خطرناک اسٹنٹس نے انہیں مصیبت میں ڈالا ہے۔ تاہم اس بار پولیس کی جانب سے سنجیدہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب سوشل میڈیا اسٹارز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی۔