بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے اسمگل شدہ موبائل فونز برآمد

بس کے فرش، چھت اور سائڈ وال کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 351اسمارٹ فونز برآمد ہوئے

کراچی:

پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔

ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق مسافروں کے بغیر مشکوک بس کو موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی، جس دوران بس کے فرش، چھت اور سائڈ وال کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 351اسمارٹ فونز برآمد ہوئے۔

رضا نقوی کے مطابق حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمارٹ فونز اور کروڑ مالیت کی بس ضبط کرکے تحویل میں لے لی، بس ڈرائیور کو کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Load Next Story