سب سے زیادہ چمّچ جمع کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
امریکی ریاست آئیووا کے ایک میوزیم کے مالک نے دعویٰ کیا ہے اس کے پاس 38,162 چمّچ ہیں جو کہ نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے کافی ہے۔
ڈیوین پورٹ میں مسیسیپی سپون گیلری کی مالک کیمی پوہل نے تقریباً دو درجن رضاکاروں کو جمع کیا اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت گزار کر اپنے چمّچوں کی پوری انوینٹری کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر پیش کیا۔
چمچوں کے سب سے بڑے ذخیرے کا موجودہ ریکارڈ آسٹریلوی شخص ڈیس وارن کے پاس ہے، جس کے 30,000 چائے کے چمّچوں کا مجموعہ 1990 میں قائم کیا گیا تھا۔
کیمی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ ریکارڈ جلد ہی ان کا ہو جائے گا، کیونکہ اس کا مجموعہ اب 38,162 چمّچوں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی چمّچ جمع کرنے کی عادت اس وقت شروع ہوئی جب اس کی پردادی جو کہ چھوٹی عمر میں اس کے ساتھ چائے کی پارٹیاں کرتی تھیں، نے اسے 127 چمّچ تحفے میں دیے۔