موسم کی بہتری کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
گزشتہ رات ہونے والی بارش اور آندھی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کردی گئیں۔
موسم کی بہتری کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق استنبول جانے والی پرواز TK715 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، ابوظہبی جانے والی پرواز PA431 تکنیکی وجوہات کی بنا پر 11 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز PK302 منسوخ کردی گئی، جبکہ دبئی سے آنے والی پرواز ER724 دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔
مدینہ سے آنے والی پرواز PA4777 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ دبئی جانے والی پرواز ER723 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
کراچی جانے والی پرواز 9P843 سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔