میچ کے دوران اسٹینڈ میں بیٹھا شائق 20 فٹ بلندی سے گرگیا، ویڈیو وائرل

مداح کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک May 02, 2025

بیس بال میچ کے دوران اسٹینڈ میں بیٹھا ایک شائق 20 فٹ بلندی سے گرگیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 اپریل کو امریکی ریاست پٹسبرگ میں کھیلے جارہے بیس بال مقابلے میں ایک شائق کو اسٹینڈ سے گرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلیچرز ٹیم کا مداح 20 فٹ (تقریباً 7 میٹر) اونچائی سے گرا، جس کے باعث شدید زخمی ہوا۔

میچ کے دوران شائق کے گرنے کے بعد ایمبولنس کے ذریعے اُسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اسکی حالت نہایتی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد کھلاڑیوں نے شائق کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Chicago Cubs v Pittsburgh Pirates

 

مقبول خبریں