بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر؛ وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔
یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ یہ بھارت کے جمہوری دعوؤں کو بھی مشکوک بنا دیتا ہے۔ اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت حقائق کو سننے اور دیکھنے سے بھی گریز کر رہا ہے۔
یہ اقدام بھارت کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ پاکستان سے متعلق ہر مثبت بات کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارت نے متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے، جو کہ اظہار رائے کی آزادی کے واضح انحراف کی نشاندہی کرتا ہے۔